اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونیوالے پی ٹی آئی رکن اسمبلی دوبارہ گرفتار

جمعرات 8 اگست 2024 22:17

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی امتیاز چوہدری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق امتیاز چوہدری کو ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار کیا جہاں سے وہ قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ امتیاز چوہدری کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا اور اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو کِک بیکس لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔یاد رہے چند دن قبل گجرات میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں