الیکشن سے قبل بچھائی گئی گیس پائپ لائن امیدوار کے ہارنے پر اکھاڑ دی گئی، شہریوں کا الزام

جمعرات 8 اگست 2024 22:19

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) گوجرانوالا کے علاقے مدن چک میں بچھائی گئی گیس پائپ لائن کو محکمہ سوئی گیس واپس نکال کر لے گیا۔ گیس پائپ لائن مدن چک میں عام انتخابات سے ایک ماہ پہلے بچھائی گئی تھی جسے اب دوبارہ اکھاڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق گیس پائپ لائن (ن )لیگ کے سابق ایم این اے اظہرقیوم ناہراکی سفارش پربچھائی گئی تھی اور اظہرقیوم ناہرا الیکشن ہارگئے تھے۔

اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ اظہر قیوم ناہرا کے کہنے پرگیس پائپ لائن اکھاڑی گئی جبکہ سابق لیگی ایم این اے اظہر قیوم نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان پر الزام غلط ہے اور انہیں علم نہیں گیس پائپ کیوں اکھاڑی گئی۔ دوسری جانب جی ایم سوئی گیس نے کہا کہ گیس پائپ لائن غیر قانونی طور پر بچھائی گئی تھی اس لیے اسے اکھاڑا گیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں