معذورافراد کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ

جمعرات 8 اگست 2024 22:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئراینڈریہبلیٹیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔خصوصی افراد(گونگے بہرے،نابینا،اعضائے معذوری)اوردیگرخصوصیات کے حامل افرادکی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کررہی ہے اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد بھی خصوصی افراد کے مسائل کو ضلعی سطح پر حل کرنا ہے تاکہ انہیں ہر طرح کا ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویلفیئر ریہبلیٹیشن کمیٹی حکومت پنجاب نے معذور اور خصوصی افراد کی فلاح وبہبودکیلئے تشکیل دی ہے جو معذور افراد میں نوکریوں کیلئے مختص 3فیصد کوٹہ ہے پر محکموں میں عملدرآمد یقینی بنانے کو مانیٹر کر رہی ہے تاکہ حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور برابر حقوق کے حقدار ہیں، سپیشل افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار، اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں سے مل کر اقدامات کرے گی تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاریو غیر سرکاری دفاترمیں معذوروں کیلئے علیحدہ ریمپ تعمیر کئے جائیں اور حکومتی کوٹہ پالیسی کے مطابق بھرتی کروائی جائے تاکہ معذور افراد بھی با عزت زندگی گذارنے کے قابل ہو سکیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں