جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ،ریسنگ یا ہلڑ بازی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،سی ٹی اوگوجرانوالہ

جمعرات 8 اگست 2024 22:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2024ء) چیف ٹریفک آفیسرگوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ہدایت پریوم آزادی کے موقع پرحادثات کی روک تھام اورون ویلنگ کے تدارک کیلئے سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے اہلکاروں نے ضلع بھرکی آٹومارکیٹس میں اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ تمام موٹر سائیکل مکینکس کو متنبہ کیا جا رہاہے کہ اگر کوئی بھی مکینک کسی موٹر سائیکل کو ون ویلنگ کیلئے تیار کرتاہوا،موٹر سائیکل کی حالت بدلتا یا پریشر ہارن لگاتا ہوا پکڑا گیا تو اعانت جرم میں ایسے مکینک کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

اس امرکے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔تمام مکینک حضرات سے اس بابت تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی دستخط کروائے جارہے ہیں کہ وہ اس عمل کا کسی طوربھی حصہ نہیں بنیں گے۔سی ٹی اوگوجرانوالہ عائشہ بٹ کاکہناتھاکہ جشن آزادی کے موقع پرون ویلنگ، ریسنگ یا ہلڑبازی کی ہر گز اجازت نہ ہوگی،ون ویلنگ،ریسنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں