گوجرانوالہ،سرکاری اسکول میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 5 ستمبر 2024 16:44

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں 5 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے اسکول ٹیچر کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا، ملزم کی بیوی نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں ہی اسکول بنا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اسکول کی 5 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز بنا رکھی تھیں، متاثرہ بچیوں سے زیادتی کیانکشافات پر پولیس نے والدین کی مدعیت میں 5 الگ الگ مقدمات درج کرکے بچیوں کے میڈیکل کروائے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کیاگیا۔پنجاب پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، واقعہ کے بعد اسکول کو سیل کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں