جنسی استحصال کرنے والے معاشرے کے ناسور، رعایت کے مستحق نہیں،سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ

جمعہ 6 ستمبر 2024 18:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2024ء) سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ محمد ایازسلیم نے کہا کہ شریف شہریوں کی عزت سے کھیلنے والے اورجنسی استحصال کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی تفتیش کو ترجیحی بنیادو ں پر مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ا ن خیالات کااظہارانہو ں نے نان فارمل گورنمنٹ سکول میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم سے موبائل فون اور نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا موبائل فرانزک کیلئے پی ایف ایس اے بھجوادیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں تین بچیوں کے ساتھ زیادتی اور دو کے ساتھ کوشش کی گئی تھی ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گوجرانوالہ میں سکول کی بچیوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے اساتذہ کو معطل،سکول کو عارضی طور پر بند کروا دیا ہے جبکہ اس معاملہ کی انکوائری کیلئے محکمہ کے اعلی افسران پر مشتمل 3رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہےجو 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی ۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں