ریسکیو1122گوجرانوالہ کی زیرِنگرانی یومِ دفاع اوریومِ شہدا منایا گیا

جمعہ 6 ستمبر 2024 21:09

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2024ء) ریسکیو1122گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاکی زیرِنگرانی6ستمبریومِ دفاع اوریومِ شہدابھرپورطریقے سے منایا۔اس سلسلے میں ریسکیو1122گوجرانوالہ کے مرکزی دفترمیں شہداِ پاکستان اورریسکیوکے درجات کی بلندی اورملک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیوافسران اورریسکیواہلکاروں نے شہید ریسکیور محمد آصف ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے گھرجا کروالدین سے تعزیت کی اور تحائف پیش کیے اور شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی،ریسکیو1122 کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیا نے کہا کہ آج کا دن وطن سے تجدیدِ وفاداری کادن ہے اورریسکیو 1122گوجرانوالہ کے افسران، ریسکیو اہلکار اور ریسکیو رضاکار اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی عوام کی خدمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش ۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں