گوجرانوالہ،5 طالبات سے زیادتی واقعہ، متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

ہفتہ 7 ستمبر 2024 17:46

گوجرانوالہ،5 طالبات سے زیادتی واقعہ، متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ کے ایک سرکاری اسکول میں 5 طالبات سے زیادتی کے معاملے میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبات نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا۔متاثرہ طالبات نے عدالت کو بتایا کہ اسکول کے اوپر والی منزل پر خاتون ٹیچر کی رہائش ہے اور اوپر والے فلور پر ہی ہمیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔سماعت کے دوران عدالت میں گرفتار ملزم عمران کو بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں