گوجرانوالہ،تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے پولیس کابلڈ ڈونیشن کیمپ کاانعقاد

ہفتہ 7 ستمبر 2024 18:03

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر پولیس لائن گوجرانوالہ میں تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے پولیس کابلڈ ڈونیشن کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔کیمپ میں پولیس کے جوانوں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون کاعطیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اس لئے درجنوں پولیس ملازمین نے سندس فاونڈیشن کو تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے، اسی جذبے کے تحت ریجن پولیس نہ صرف ضلع کے تمام علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے بلکہ کمیونٹی پولیسنگ اور انسانیت کی بھلائی کیلئے ہر کار خیر میں حصہ ڈالیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں