گوجرانوالہ ،گجرات ڈویژنزمیں1لاکھ 30ہزار 60کاشتکاروں کو کسان کارڈ زکے اجرا ء کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،کمشنرگوجرانوالہ

ہفتہ 7 ستمبر 2024 18:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) کمشنرگوجرانوالہ سید نویدحیدرشیرازی نے کہاہے کہ گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن کےاضلاع میں کسان کارڈکیلئے96881کسانوں نے رجسٹریشن کروالی ہے،رجسٹریشن کارڈزکے اجراکیلئے21سنٹرزقائم کیےگئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کسان کارڈسکیم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل احمد، ڈائریکٹر گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانولہ/گجرات سید نوید حیدرشیرازی نے بتایا کہ دونوں ڈویژن میں 1لاکھ 30ہزار 60کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجرا ءکا ہدف مقرر کیا گیا ہے ابتک 96881کسانوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے جبکہ محکمہ زراعت کے افسران و سٹاف باقی ہدف کے حصول کیلئے سرگرم ہیں ۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ کسان کارڈ کے اجرا کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن میں 11اور گجرات ڈویژن میں 10سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ سکیم کے تحت چھوٹے کسان چھ ماہ کیلئے فی ایکڑ 30ہزار روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے جو انہیں چھ ماہ میں واپس کرنا ہوگا اور اس قرض پر کوئی سود نہیں ہوگا قرض کی رقم بروقت واپس کرنے والا کسان آئندہ سیزن میں دوبارہ قرض لینے کا اہل ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں