گوجرانوالہ، اسکول کے اوپری منزل پرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، طالبات کا عدالت میں بیان

ہفتہ 7 ستمبر 2024 18:16

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجودتھا۔

(جاری ہے)

طالبات نے عدالت میں بیانات دیے کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانابنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈو وائرل کردوں گا۔

طالبات نے کہا کہ اسکول کے اوپر والی منزل پرخاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں