گوجرانوالہ،پانچ روزہ قومی انسدادپولیومہم کاافتتاح،ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری

پیر 9 ستمبر 2024 21:56

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ میں 5روزہ قومی انسداد پولیومہم'کمشنر نوید حیدر شیرازی،آر پی اوطیب حفیظ چیمہ اورڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی نے افتتاح کیاڈپٹی کمشنردفترمیں منعقدہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرگوجرانوالہ نویدحیدرشیرازی'آرپی اوطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ9سے13 ستمبرتک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 10لاکھ 3ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیاہے،جس کیلئے4059موبائل،ٹرانزٹ اورفکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجوگھروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس وویگن اڈوں، تعلیمی اداروں اورمراکزصحت میں پہنچیں گی،اس مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ٹرانزٹ اورموبائل ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے جائیں گے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے5سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں