اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر دستیابی و فروخت حکومت کی اولین ترجیحا ہے، سلمیٰ بٹ

منگل 10 ستمبر 2024 21:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا کہ زرعی اجناس سویابین،دالیں،سبزیاں اور اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈکےمطابق جوفصلیں پہلےکاشت کی جاتی تھیں انہیں دوبارہ بحال کریں تاکہ کسان خوشحال ہواورپاکستان زرعی شعبے میں دوبارہ سے خودکفیل ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنردفترمیں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی بھی ہمراہ موجود تھے۔قبل ازیں انہوں ڈپٹی کمشنر دفترمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کےاجلاس کی صدارت کی اورمہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے اقدامات کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیرحسین بٹ نے انہیں پرائس کنٹرول میکانیزم،ناجائزمنافع خوری کی روک تھام کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، ناجائزمنافع خوری، سپلائی چین اور ڈیماند کے مطابق ضروریات زندگی کی وافر، راست قیمت پر فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے پنجاب میں کافی حد تک قابو پایا جا رہا ہے، اس سنگین مسئلہ پرقابو پانے کیلئے دوادارے بنائے جارہے ہیں جبکہ موجودہ پرائس میکنیزم کی جگہ پرائس کنٹرول کی بااختیار اتھارٹی کاقیام عمل میں لایاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موسم کی تبدیلی کومدنظر رکھتے ہوئے اجناس اورایکسپورٹ امپورٹ پالیسی بنائی جارہی ہے ،ایگریکلچر میں بھی جدت لائی جارہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مانیٹرنگ، میڈیا رپورٹس، سورسز، اربن یونٹ، سپیشل برانچ پر بروقت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گروسری ،آٹے اوربیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ روٹی مقررہ قیمتوں پرفروخت ہورہی ہے ۔

، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس نے مسائل سے متعلق تجاویز دیں اوربتایا کہ اوسطاً 40سے 50دکانوں کو چیک کیا جاتا ہے۔ بریفنگ میں اسسٹنٹ کمشنرنے بتایا کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں عدم توازن ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ سپلائی کی بندش یا کمی براہ راست قیمتوں پراثر انداز ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قیمت ایپ پر شکایت کا 24گھنٹے میں ازالہ کیا جاتا ہے تاہم قیمت پنجاب ایپ میں سسٹم کو سہل بنانے کی ضرورت ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں