زمیندار کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کروائیں تاکہ حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی سکیموں سے استفادہ حاصل کرسکیں 'عبدالرئوف مغل

منگل 10 ستمبر 2024 22:25

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) سابق ممبرصوبائی اسمبلی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ پنجاب کسان کارڈوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کاکسان دوست اقدام ہے جس سے کسانوں کے نہ صرف مسائل حل ہوں گے بلکہ انہیں بلاسودقرض کی سہولت میسرآئے گی یہ بات انہوں نے ڈسٹری بیوشن سنٹربمقام دفترڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر کاشتکاروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع گوجرانوالہ محمد اعظم بھی موقع پر موجود تھے سابق ایم پی اے عبدالرئوف مغل نے موقع پر موجود زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کئے اور زمینداروں کو مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ نے بتایا کے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج دیا جارہا ہے پنجاب کسان کارڈ کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضہ جات دیئے جارہے ہیں ۔

کسانوں کو فی ایکڑ30ہزار روپے کے حساب سے 1لاکھ 50ہزار روپے بلا سود قرضہ دیا جائے گا جو کے 6ماہ کے اندر واپس کرنا ہو گاسابق ایم پی اے عبدالرئوف مغل نے زمینداروں سے کہا کہ وہ کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کروائیں تاکہ حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی سکیموں گرین ٹریکٹر اسکیم'زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی جدید زرعی مشینری و آلات'کھالاجات کی اصلاح و پختگی وغیرہ سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔ عبدالرئوف مغل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے محکمہ زراعت توسیع کی کاوشوں کو سراہا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں