گیپکو کی کارروائی، 405بجلی چووں کوایک کروڑ66لاکھ روپے جرمانے اورایف آئی آر درج

منگل 10 ستمبر 2024 22:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) گیپکو نےدس دنوں میں405بجلی چووں کوایک کروڑ66لاکھ روپے جرمانے اورایف آئی آر درج کروا دی۔چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیرنگرانی سرویلنس ٹیموں نےکامیاب کارروائیوں کے نتیجہ میں سٹی سرکل سے96، کینٹ 85، گجرات 47،سیالکوٹے95،نارووال 46 اورمنڈی بہاولدین 36جبکہ ریجن بھرسے405 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹوانجینئر نے بتایا کہ وزارتِ توانائی کی ہدایت پرگیپکوریجن کے چھ آپریشن سرکلزمیں دن رات چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ بجلی چوری کے خلاف7 ستمبر سے جاری حالیہ خصوصی مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر12310بجلی چوروں کو72کروڑ95لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف جاری اس جنگ میں گیپکو کا ساتھ دیں اپنے ارد گرد د بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی آپ کو سستی، معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں