گوجرانوالہ، طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ

جمعرات 12 ستمبر 2024 21:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ میں سرکار ی سکول میں طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کومزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھیٹری سانسی میں واقع سکول میں پیش آنے والے واقعہ کے ملزم عمران کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں پرتفتیشی افسر نے معزز عدالت کوبتایا کہ ملزم کے ڈی این اے سیمپل فرانزک کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں جبکہ ملزم اورمتاثرہ بچیوں کے فوٹوگرافک ٹیسٹ بھی کروایاگیا ہے۔

تفتیشی افسرنےعدالت سے استدعاکی کہ ملزم سے مزیدتفتیش اورپولی گرافک ٹیسٹ کروانے کیلئےمزیدریمانڈ درکارہے جس پرعدالت نےمزید6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے ۔یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس واقعہ کی متاثرہ بچیوں کی عمریں پندرہ سال سے کم ہیں جبکہ ملزم کے خلاف ایک ہی تھانہ میں پانچ الگ الگ مقدمات درج ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں