تمام مسالک محبت وبھائی چارے کوفروغ دیں،کمشنر گوجرانوالہ

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:28

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) کمشنرگوجرانوالہ سید نوید حیدرشیرازی کی زیرصدارت عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کااجلاس ہوا۔درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہونے والے اس اجلا س میں آرپی اوطیب حفیظ چیمہ،ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی،سی پی اوایازسلیم ودیگرایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ،اے سی جی تنویر یاسین،اے ڈی سی جی شبیرحسین بٹ اورتمام مسالک کے جیدعلمائے کرام پیرمحمدرفیق احمدمجددی،مولاناخالد حسن مجددی،مولانا محمد یوسف کھوکھر، سعیداحمد کلیروی،سعیداحمد صدیقی،مفتی جواد محمود قاسمی،علی رضا رضوی،مشتاق احمدچیمہ،مولانا محمدعمران عریف،تاجررہنمائوں،ضلعی انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ تمام مسالک ایک دوسرے سے محبت وبھائی چارے کوفروغ دیں۔اللہ تعالی کاحکم ہے اس کی رسی کو مضبوطی سے تھام رکھو اور تفرقہ میں نہ ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے آپ کے یوم ولادت منانے کیلئے انتظامات کے حوالے سے مل جل کر بیٹھے ہیں،باہمی احترام و بھائی چارہ ہی امن کی علامت ہے ۔آرپی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کا یوم ولادت باعث رحمت اور ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم آپ کے امتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علماء جہاں تفرقہ دیکھیں پولیس کو اطلاع دیں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنرطار ق قریشی نے کہا کہ انتظامیہ جلوس کے راستوں پر ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں