ریسکیورز آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کیلئے روزانہ مشق کریں،ڈی ای اوریسکیوگوجرانوالہ

ہفتہ 14 ستمبر 2024 21:59

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2024ء) ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن ریسکیو1122سید کمال عابد نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کا ٹرن آؤٹ،جسمانی فٹنس اور پریڈ کا جائزہ لیا۔اسکے علاوہ ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ،اکانٹس و ایڈمن آفس اورکنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیا اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔ان کاکہناتھاکہ اپنے ریکارڈ کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں اور ریسکیورزہر شفٹ میں آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کیلئے روزانہ مشق کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ کی صورت میں بروقت لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں