گوجرانوالہ‘ اقبال ٹاؤن میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

چاروں افراد کو سوتے میں موت کے گھاٹ اتارا‘مقتولین میں 2 بھائی اور ان کے 2 کزن شامل

پیر 16 ستمبر 2024 13:54

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد گھر میں سو رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ قاتلوں نے چاروں افراد کو سوتے میں موت کے گھاٹ اتارا۔مقتولین میں 2 بھائی اور ان کے 2 کزن شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اور چچا کے بیٹے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں