ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے،علامہ قاری گلزارحسین چشتی

پیر 16 ستمبر 2024 17:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضورؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کیلئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے،ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت کامونکے علامہ قاری گلزار حسین چشتی،علامہ صفدر رضا نوری،صاحبزادہ محمد عثمان علی جلالی،علامہ پیر محمد امجد علی سیفی اور علامہ پیر وقاص احمد نقشبندی نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حضور نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ نصیب ہوا۔حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گئی اورہر طرف اجالا ہو گیا۔ پسماندہ اور معاشرے کے ستائے ہوئے افرادکو پرسکون زندگی گزارنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ میلاد النبی کی خوشیاں منانا نبی کریم سے اظہار محبت کا عظیم ذریعہ ہے۔حضرت محمد مصطفی کی ولادت کا جشن مسلمان تاقیامت مناتے رہیں گے آپ کی تشریف آوری سے کائنات کا ذرہ ذرہ وجدان میں آگیا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور پوری کائنات منور ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں