حضورنبی کریمؐ کی آمد سے ظلم کے اندھیرے اُجالوں میں بدل گئے

پیر 16 ستمبر 2024 17:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) حضورنبی کریمؐ کی آمد سے ظلم کے اندھیرے اُجالوں میں بدل گئے۔ان خیالات کااظہار نائب ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت ضلع گوجرانوالہ و خطیب جامع مسجد فیض مدینہ صاحبزادہ محمد حامد اکرم رضوی نے گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد فیض مدینہ میں چودھری ارشد مسعود ویرکا کی زیرصدارت عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ربیع الاوّل کا مہینہ عالم انسانیت کیلئے خوشی اور امن کا پیغام ہے۔ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی اور انسانیت کی بھلائی و خیر کے دروازے کھلے بھٹکی ہوئی انسانیت کی فلاح و کامرانی کا آغاز ہوااور دنیا پر چھائے گمراہی کے بادل چھٹ گئے۔انہوں نے کہاکہ ماہ ربیع النور میں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانے کا مقصد اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانا ہے کہ اس نے ہمیں اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔ ہر مسلمان کیلئے نبی کریم ﷺ کی بعث کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں