گوجرانوالہ،اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

پیر 16 ستمبر 2024 18:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقتولین کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین میں 2 سگے بھائی اور دو کزنز شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازع اور سابقہ دشمنی چل رہی تھی، ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئیفرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کرلی، آر پی او نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔آر پی او نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں