سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی چالان نہیں وارننگ مہم ختم

پیر 7 اکتوبر 2024 22:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے شروع کی گئی چالان نہیں وارننگ مہم ختم ہوگئی۔گزشتہ چاریوم کےاعدادوشمار کے مطابق ٹریفک سٹاف کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیرڈرائیونگ پر8321،ہیلمٹ کےبغیرموٹرسائیکلسٹ کو10376،ون وے کی خلاف ورزی پر2925،کم عمر ڈرائیورز کو 4973،رکشہ ڈرائیورز کو 3021،اوورلوڈنگ پر1147و دیگرخلاف ورزیوں پرمجموعی طورپر37810وارننگ سلپس جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے کہا کہ وارننگ مہم کا مقصد شہریوں کو قوانین کی خلاف ورزیوں کی بابت آگاہی دینا تھا۔وارننگ مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی بابت شہریوں کو باقاعدہ وارننگ کے ساتھ متنبہ کیا جاتا رہا ہے کہ آئندہ ایسی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ شہر بھر میں ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔وارننگ مہم چونکہ اب ختم ہو چکی ہے ،اس لئے اب باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ قوانین کی پابندی کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں