طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلٰی پنجاب کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ

منگل 8 اکتوبر 2024 22:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے،ٹیچنگ ہسپتال فعال ہونے سے 25 لاکھ سے زائدآبادی مستفید ہوگی ۔ انہوں نے ہسپتال کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیااور ہسپتال کوجلد فعال کرنے کی ہدایت کی دورہ کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیاجبکہ انتظامیہ کی طرف سے آلات و مشینری کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

انہوں نے نو تعمیر شدہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کمپلیکس، ای لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر، ریکارڈ روم کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیااور ریکارڈ روم کی تعمیر 16دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے سیالکوٹ روڈ کے دورہ کے دوران زوم پٹرولیم کا پیمانہ اور نرخ نامے چیک کیااس دوران پیمانے میں کمی پر پیٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ناپ تول میں کمی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ،صارفین کے استحصال کی ہرگزکسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر اے ڈی سی جنرل شبیر حسین بٹ اور اے سی سٹی اقرا مبین بھی ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں