ْ مردم شماری کے مقررہ اہداف کے لیے تمام ادارے جامع پلان تشکیل دیں ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

منگل 21 فروری 2017 21:45

گوجرانوالہ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مردم شماری کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے جلد جامع پلان تشکیل دیں ، تحصیل اور ضلعی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اداروں کے افسران انتظامات کو فوری مکمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کاچھٹی مردم شماری کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شریک سٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، فنانس اینڈ پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، مردم شماری افسران ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈی او ہیلتھ ہیڈ کوارٹر ، انسپکٹر سکیورٹی ، زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز ، کنٹونمنٹ بورڈ اور کمیٹی کے دیگر ممبران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر مردم شماری کے ٹاسک کو احسن طور پر سرا نجام دینا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ادارے آپس میں مربوط اور قریبی روابط رکھیں ، تحصیل اور ضلعی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اداروں کے افسران انتظامات کو فوری مکمل کریں ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی کوارڈینیٹر برائے مردم شماری احسان اللہ نے بتایا کہ ضلع کو 492سرکلز ، 3375میں تقسیم کیا گیا ہے ، مجموعی طور سٹاف کی تعداد2492، 226اضافی( دس فیصد اضافی )سٹاف کو ریزرو رکھا گیا ہے جنہیں ضرورت پڑنے پر بلایا جائے گا ۔

شمار کنندہ کی تعداد 1690 ، سرکل سپروائزرز 501اور چارج سپرٹنڈنٹ 75 ہونگے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مردم شماری کے روز علاقہ سپروزائزرز اپنے اپنے علاقوں میں ٹیموں کے کام کو چیک کرنے کے لیے دورے بھی کریں گے اور روزانہ کی پروگریس کا جائزہ لیتے ہوئے درکار گائیڈ فراہم کریں گے۔ انہوں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں