ولیمہ میں شرکت کے لیے جانے والی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے کھائی میں جا گری، ایک جاں بحق‘ تین زخمی

ہفتہ 25 فروری 2017 22:58

گو جرانوالہ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ولیمہ میں شر کت کے لیے جانے والی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے کھائی میں جا گری، ایک جاں بحق‘ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق واہ فیکٹری ٹیکسلا کے رہائشی محمد افضل کمبوہ کی فیملی گذشتہ روز اپنی دو بیٹیوں کی ولیمہ تقریب میں شر کت کیلئے واہ فیکٹری سے شاہین چوک کھیالی گوجرانوالہ جارہے تھے کہ انکا ٹیوٹا ویگن گکھڑ جی ٹی روڈ کوٹلی ساہیاںکے مقابل پہنچاتو اچانک اس کا پچھلا ٹائر برسٹ ہوگیا جس سے وہ بے قا بو ہو کر قلا بازیاں کھاتا کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں پچپن سالہ محمد ارشد کمبوہ جو مکھن پورہ لاہور کا رہائشی تھا،حادثہ کے باعث جاں بحق جبکہ دیگر تین مہمان شاہد،نعمان،ودیگر بھی زخمی ہو گئے جنہیں گکھڑ سو ل ہسپتال لے جایا گیا، جاں بحق ہونیوالے محمد ارشد کمبوہ قبل ازیں سعودیہ سے واپس آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں