نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں،عمران خالد بٹ

پیر 27 فروری 2017 23:29

گوجرانوالہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں ،شرح خواندگی میں اضافہ بارے میں بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کرداربھرپورطریقہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ان کی بھرپورحوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اوران کو انعامات دینے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے اخراجات بھی دیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے شہبازکالونی کنگنی والہ میں مقامی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات میں شیلڈیں تقسیم کرتے ہوئے کیا، تقریب میں چیئرمین یاسین انصاری،وائس چیئرمین سجاد احمد بٹ،ناصربٹ صدرپرائیویٹ سکول،ملک عقیل الرحمان اعوان،پرنسپل عرفان کمبوہ،سجاد احمد بٹ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں