تبدیلی کے دعویدار حکو مت کی کا ر کردگی سے خائف ہیں ، مدثر قیوم ناہرا ،چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 23:29

گوجرانوالہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)مسلم لیگی سابق ایم این اے و قائد ناہرا گروپ مدثر قیوم ناہرا اور ایم پی اے چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کی ترقی کیلئے جو بڑے میگا پرو جیکٹس شروع کئے ہیں، عوام بھی ملک میں ترقی کی راہ کھولنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ مضبوط کریں ، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پانامہ کیس پر وقت ضا ئع کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

تبدیلی کے دعویدار مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کی کار کردگی سے خائف ہیں کیونکہ انہوں نے چار سالوں میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت جوتبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آئی تھی ۔انہوں نے اپنا تبدیلی والا منشور پس پشت ڈال کر صرف اقتدار کے مزے لونٹے میں مشغول ہے ۔ عوام بنیادی سہولیا ت کو ترس رہے ہیں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں