مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے،مقامی تھیٹر کے پروڈیوسرنے نئی ریت ڈال دی

ڈرامے میں مرکزی کردار دینے کے لیئے پیسے دیں یاسیٹیں خریدیں،پروڈیوسر کا مطالبہ اداکارائیں اس نئی ریت سے پریشان،ڈرامے میں کام بھی کریں اور پیسے بھی دیں

بدھ 26 فروری 2020 13:24

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء)مینوں نوٹ وکھا میراموڈ بنے،مقامی تھیٹر کے پروڈیوسرنے نئی ریت ڈال دی،اداکارائوں کو مرکزی کردار کے لیئے دبائو،پیسے یا سیٹیں،فی میل آرٹسٹ پریشان،یہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے،ہم کیا کریں ہم سے کام بھی کرواتے ہیں اور پیسے بھی مانگتے ہیں۔اداکارائوں کا شکوہ،ذرائع کے مطابق مقامی تھیٹر کے پروڈیوسر نے اپنے نئے ڈراموں میں مرکزی کردار حاصل کرنے کے لیئے اداکارائوں کو نئی شرط سنادی ان پر دبائوڈالنے لگا کہ اگر اچھا کردار چاہیئے تو پیسے دو یا پھر فرنٹ والی زیادہ سے زیادہ سیٹیں اپنے پلے سے خریدو۔

اس شرط کو سن کر اداکارائیں پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں۔چند فی میل اداکارائو ں نے اپنا نا م نہ بتانے کی شرط پر بتایاکہ مذکورہ پروڈیوسرنے یہ عجیب ہی ریت ڈال دی ہے جو اداکارہ اس کی یہ شرط پوری نہیں کرتی اسے ڈرامے میں کاسٹ نہیں کیاجاتا ان اداکارائوں کا کہنا تھا کہ تھیٹر انڈسٹری پہلے ہی زوال کا شکار بن چکی ہے اس طرح کی اوچھی حرکتوں سے تھیٹر خالی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ ایک تو ہمیں کم معاوضے پر ڈرامے میں کام کروایا جارہاہے اوپر سے یہ نئی شرط رکھ کر ہمیں عجیب مخمضے میں ڈال دیا گیا ہے۔ان اداکارائوں کا مطالبہ تھا کہ اس پروڈیوسر کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس قسم کی عجیب شرطیں ختم کرکے تھیٹر انڈسٹری کو اور آرٹسٹوں کا سہارا دیا جائے وگرنہ بچے کھچے تھیٹروں کو بھی تالے لگ جائیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں