ماہرہ خاں دنیا کی پرکشش ترین خواتین میں شمار ہونے لگیں ،انٹرنیشنل میگزین کا دعویٰ

خوبصورتی اللہ کی دین ہے اس پر جتنا بھی شکرکروں کم ہے‘ماہرہ خان

بدھ 26 فروری 2020 13:24

ماہرہ خاں دنیا کی پرکشش ترین خواتین میں شمار ہونے لگیں ،انٹرنیشنل میگزین کا دعویٰ
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا کی پرکشش خواتین میں شمار کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق ایک انٹرنیشنل فیشن و شوبز میگزین نے دنیا کی پرکشش ترین خواتین کی لسٹ پیش کی ہے جس میں ماہرہ خاں کو بھی شامل کیا گیاہے اس ریٹنگ پر بات چیت کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہاکہ خوبصورتی اللہ کی دین ہے ا سپر جتنا بھی شکر اداکیا جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہاکہ خوبصورتی کے کئی لیول ہوتے ہیں انٹرنیشنل میگزین نے شوبز کی دنیا سے مختلف قسم کی اداکارائوں کا سروے کروایا جس میں دنیا کی پرکشش خواتین کا انتخاب کیا گیا اس لسٹ میں ہالی ووڈ کی ٹاپ سٹارز بھی شامل ہیں ان میں میرا نام بھی اس ریٹنگ میں آیا جس کا انٹرنیشنل میگزین کے ججز اور ناقدین نے برملا اظہار کیا ہے ۔ماہرہ خان نے کہاکہ مجھے اس ریٹنگ میں لانے پر میں اپنے دنیا بھرمیں موجود پرستاروں اور میگزین انتظامیہ کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دنیا کی پرکشش خواتین میں شمار کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں