’’نغمہ ساز‘‘ نے میوزیشنز ،سنگرز اور ٹیکنیشنز تک راشن پہنچانا شروع کردیا

کراچی میں 115 گھروں تک راشن پہنچایا ہے اب جلد لاہور میں بھی ان لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچایاجائیگا‘تنویر آفریدی

منگل 7 اپریل 2020 12:39

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ریکارڈنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ٹیکنیشنز ،سنگرز اور میوزیشنز کے لیئے قائم کی گئی سماجی تنظیم ’’نغمہ ساز‘‘ نے غریب آرٹسٹوں تک راشن پہنچانے کا ذمہ اٹھالیا،پہلے مرحلے کا آغاز لیاری کراچی سے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس سماجی تنظیم کا قیام معروف گلوکار تنویرآفریدی نے رکھا تھاجس میں ملک بھرسے گلوکار ،میوزک ڈائریکٹرز اور میوزک انڈسٹری سے متعلقہ شخصیات شامل ہیں جس کے پلیٹ فارم سے وہ ریکارڈنگ انڈسٹری کے غریب ٹیکنیشنز،گلوکار اور میوزیشن کی فلاح وبہبود کیلیئے کام کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ روز بھی انہوں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم ای ایم آئی پاکستان کے تعاون سے نغمہ ساز گروپ کی خدمت مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکشن اور ریکارڈنگ انڈسٹری کی115 میوزیشنز سنگرز ٹیکنیشنز اور دیگر فنکاروں کو گروں پر راشن پہنچانے کااہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

’’نغمہ ساز‘‘ کے روح رواں تنویر آفریدی نے لیاری کے علاقہ میں رہنے والے غریب گلوکاروں،ٹیکنیشنز اور میوزیشنز کے گھروں میں راشن پہنچایا۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی راشن پہنچایاجائیگا۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے سبب متاثر ہونے والے دیہاڑی دار میوزیشنز اور فنکشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کے لئے نغمہ ساز گروپ نے ای ایم آئی پاکستان کی مدد سے ایک ماہ کے راشن پیکج گھروں پر پہنچانے کا اہتمام کیا ہے اس سلسلے کا آغاز لیاری سے کیا گیا آئیندہ دو روز میں انشاء اللہ کراچی کے دیگر علاقوں کے فنکاروں تک بھی یہ سامان پہنچا دیا جائے گا۔

کسی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔تنویر آفریدی نے مذید بتایاکہ بہت جلد ہم لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں رہنے والے ان غریب ٹیکنیشنز ،گلوکاروں اور میوزیشنز کے گھروں تک بھی راشن پہنچائیں گے اس سلسلہ میں ’’نغمہ ساز‘‘ نے اپنی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جس کی سربراہی وہ خود کررہے ہیں کچھ دنوں تک راشن کے ٹرک پنجاب کا رخ کریں گے اور ان کے گھروں میں راشن پہنچایاجائیگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں