عون عباس اور نادیہ ہاشمی کا مشترکہ ویڈیو’’حاضرہاں‘‘ 12 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا

منگل 7 اپریل 2020 12:39

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) معروف فوک گلوکار عو ن عباس اور نادیہ ہاشمی کا نیا مشترکہ ویڈیو’’حاضرہاں‘‘12 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکوشاہین شاہین سٹوڈیواپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کرے گا۔اس گانے کی کمپوزیشن عون عباس نے خود ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک علی حیدر ٹیپو نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی شاعری ایس اے گوہر کی لکھی ہوئی ہے اس کے ویڈیو ایڈیٹر عاطف اے جے اور ڈی اوپی عبدالستار ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران عون عباس نے بتایا کہ جس طرح میرا گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ مشترکہ گیت’’ناراض تینوں نئیں کرنا‘‘سپرہٹ ثابت ہواتھا اور اس کے ایک لاکھ سے زائد ٹک ٹاک بنے تھے انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا گیت بھی اسی طرح ہٹ ہوگاکیونکہ نادیہ ہاشمی ان کی پسندیدہ سنگر ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ بہترین گیت ریکارڈ کروایاہے۔

(جاری ہے)

عون عباس نے کہاکہ اس وقت میرے اس نئے گیت کی بھی ٹک ٹاک پر دھوم مچ چکی ہے انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ گانا بھی عوامی پذیرائی حاصل کرے گا۔عون عباس نے مذید کہاکہ وہ خصوصی طور پر ندیم عباس لونے والا،حمیرہ ارشد،فرح انور،احمدحسن اور علی شیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نئے ڈیوٹ گانے کی کامیابی کے لیئے اپنے نیک جذبات کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں