معروف کامیڈین سلیم البیلا کی دوسری میوزک وڈیو ''رانجھنا'' عید الفطر پر ریلیز ہوگی

منگل 5 مئی 2020 12:31

معروف کامیڈین سلیم البیلا کی دوسری میوزک وڈیو ''رانجھنا'' عید الفطر پر ریلیز ہوگی
ْکھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) معروف کامیڈین سلیم البیلاکی دوسری میوزک ویڈیو بطور سنگر ''رانجھنا'' کے نام سے عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس میوزک وڈیو کے ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی ہیں جنہوں نے سلیم البیلا کی پہلی وڈیو’’ لگ گئے نین ‘‘کی ہدایات بھی دی تھیں۔’’لگ گئے نین ‘‘کو پوری دنیا میں بے حد پسند کیاگیاتھا جسکے بعد اگلے میوزک وڈیو پر کام شروع کیاگیا۔زوہیب رمضان بھٹی کے بے شمار وڈیوز پہلے ہی عوام سے پسندیدگی کی سند لے چکے ہیں۔رانجھنا میں ماڈل فجر بٹ نے ماڈلنگ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں