غفار لہری کا ’’فل فاقے فل ہاسے‘‘ فلم بنانے کا اعلان

اس سے قبل بھی پاکستانی کامیڈینز نے کامیڈی فلمیں بنائی جو کامیاب ہوئیں یہ فلم بھی انہی کی طرح کامیاب ہوگی۔غفار لہری

منگل 19 مئی 2020 12:43

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) معروف فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری نے بھی کامیڈی فلم’’فل فاقے فل ہاسے‘‘ بنانے کا اعلان کردیا،عید کے بعد شوٹنگز سٹارٹ کرینگے۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے اپنے استاد لہری مرحوم کے نام پر ’’لہری آرٹ پروڈکشن‘‘ بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہ پہلی میوزیکل اور کامیڈی فلم’’فل فاقے فل ہاسے‘‘ بنا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز عید الفطر کے بعد حالات دیکھ کر کیا جائیگا اس فلم کی کہانی اور ڈائریکشن وہ خود دے رہے ہیں ان دنوں فلم کی کہانی مکمل کی جارہی ہے اس فلم میں وہ تمام تر نئی کاسٹ شامل کرینگے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا اس فلم کا مرکزی کردار وہ خود اداکررہے ہیں جس میں ان کے مختلف کردار ہیں۔

(جاری ہے)

غفار لہری نے بتایاکہ اس فلم کے ڈی او پی نوید چوہدری ہیں موسیقار خاور حسین ہیں جبکہ فلمساز ایم شفیق اور ایم اشفاق ہیں فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد بٹ اور نغمہ نگار اکرم خیال ہیں۔غفار لہری نے مذید بتایاکہ اس فلم کو وہ ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرینگے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیجنڈز کامیڈینز نے کامیڈی فلمیں بنائیں جو کامیاب ہوئیں میں نے بھی اسی سوچ کے ساتھ کامیڈی فلم کا آغاز کیا ہے انشاء اللہ اس فلم میں وہ سب کچھ ہوگا جو فلم بین چاہتے ہیں اور ہر اچھی فلم کی طرح یہ فلم بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں