اداکارہ خوشی جی کی پرفارمنس نے گجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں شائقین کو خوش کردیا۔ونس مورکے نعرے لگ گئے

بدھ 30 ستمبر 2020 12:02

اداکارہ خوشی جی کی پرفارمنس نے گجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں شائقین کو خوش کردیا۔ونس مورکے نعرے لگ گئے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) فلم ٹی وی سٹیج کی معروف اداکارہ خوشی جی نے گزشتہ رات گجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں دوران پرفارمنس ڈرامہ شائقین کو خوش کردیا، ایک ملاقات کے دوران اداکارہ خوشی نے بتایا کہ جاری ڈرامہ راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں’’واجا بینک‘‘ میں ڈانس پرفارم کیا تو شائقین نے دل کھول کر داد دی اور حال میں ونس مور ونس مور کے نعرے گونجتے رہے اداکارہ نے بتایا کہ کبھی کسی کی مدد حاصل نہیں کی اپنے جذبہ اور جنون سے محنت کرتی ہوں ڈرامہ شائقین کی شکر گزار ہوں جو مجھے بے حد پیار اور پسند کرتے ہیں میری کوشش ہوتی ہے ہر بار اپنے پرستاروں کے لیئے نئی پرفارمنس پیش کروں۔

(جاری ہے)

خوشی جی نے مذید کہاکہ جس کام میں بھی قدم رکھا کامیابی ہی حاصل ہوئی ہے دوران ڈانس مجھے بے ہودہ اشارہ بازی پسند نہیں ہے اور نہ میں برداشت کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں