اداکارہ پلک رانا نے گوجرانوالا میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 11:44

اداکارہ پلک رانا نے گوجرانوالا میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)اداکارہ پلک رانا نے گوجرانوالا میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا ،شائقین ڈرامہ کی کثیر تعداد میں شرکت سے ریکارڈ بزنس ہونے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پلک رانا نے کہا کہ مغلیہ دور حکومت پر بننے والے ڈرامے ”چٹیاں کلایاں وے“میں انکا کردار مغل شہزادی کا ہے جسکو گوجرانوالا کے زندہ دلان شہریوں نے بہت پسند کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالا کی عوام نے جس عزت سے مجھے نوازا ہے میں اسکو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ایک سوال کے جواب میں پلک رانا نے کہا کہ اصلاحی اور طنز ومزاح سے بھرپور ڈراموں کو دور واپس آرہا ہے ،عوام صاف ستھرے اور معیاری ڈراموں کی نمائش چاہتے ہیں ،پاکستان کا اسٹیج پوری دنیا میں اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر لائیو اداکاری کرنا آسان کام نہیں ،بھارتی فنکار اسٹیج اور ڈرامے کے حوالے سے پاکستان کی نقل کرتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر اسٹیج کی سرپرستی کی جائے تاکہ دکھی اور مہنگائی کی ستائی پریشان عوام کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر سکیں ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں