گوجرانوالہ راکسی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” ڈاکو ، ڈاکٹر اور ڈانسر “ کا دوسرا سپیل شروع

جمعہ 4 مارچ 2016 12:55

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) گوجرانوالہ راکسی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” ڈاکو ، ڈاکٹر اور ڈانسر “ کا دوسرا سپیل شروع ہو گیا ۔ پہلے سپیل کے فنکاروں کی جگہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سٹار زکو کاسٹ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ راکسی تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے کا ایک سپیل ختم ہونے کیبعد دوسرا سپیل بھی پہلے اسٹیج ڈرامے کے نام سے ہی شروع کر دیا گیا ہے جس میں اب اداکار نسیم وکی ، سنہری خان ، لائبہ خان ، شانزہ ، امجد رانا ، زلفی ، وسیم ڈار ، نجمی خان ، عظیم وکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر توصیف شاہ اور ڈائریکٹر بابا شاہد اعجاز ہیں ۔ یہ ڈرامہ سات روز تک جاری رہے گا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں