بھائی نے میرے کھیلنے کیلئے خصوصی پچ تیار کی تھی ، حسن علی

ہم نے زمین کو دوفٹ گہرا کھودا اور اس میں سیمنٹ بھرا کاریگر سے اسے پالش کروایا، اس پر آج بھی پریکٹس کرتا ہوں عامر بھائی نے پانچ سال کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے، ابھی بھی پریشر میں ہیں لیکن ان سب کے علاوہ وہ دنیا کے بہترن باولرز میں سے ہیں ،وہ اچھی پرفارمنس کیلئے محنت کر رہے ہیں، فاسٹ بائولر

بدھ 21 جون 2017 23:16

بھائی نے میرے کھیلنے کیلئے خصوصی پچ تیار کی تھی ، حسن علی
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سمیت تمام بڑی ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے باولر حسن علی نے اپنی باولنگ کے پیچھے چھپی اصلی محنت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کیلئے کھیلنے کیلئے خصوصی پچ تیار کی تھی۔تفصیلات کے مطابق حسن علی کا کہنا تھا کہ جب میرے بھائی کو یہ احساس ہوا کہ کرکٹ میری لیے زندگی کی سب سے اہم چیز ہے اور میں اس کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوں تو اس نے میرے لیے 2009میں خصوصی پچ بنائی جسے ہم دونوں نے مل کر اپنے ہاتھوں سے تیار کیا اور اس پچ پر میں آج بھی پریکٹس کرتاہوں۔

حسن علی کا کہناتھا کہ ہم نے زمین کو دوفٹ گہرا کھودا اور اس میں سیمنٹ بھرا کاریگر سے اسے پالش کروایا۔ محمد عامر کے حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ عامر بھائی نے پانچ سال کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے او ر وہ ابھی بھی پریشر میں ہیں لیکن ان سب کے علاوہ وہ دنیا کے بہترن باولرز میں سے ہیں ،وہ اچھی پرفارمنس کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حسن علی کا کہناتھا کہ اگرآج میں پرفارم کر رہاہوں تو میری ذمہ داری ہے کہ میں ٹیم کو آگے لے کر جائو اوراگر کل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا تو محمد عامر ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔۔واضح رہے کہ حسن علی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر ہیں ،انہو ںنے مجموعی طور پر ٹرافی میں 13وکٹیں حاصل کیں۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں