پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے حیدرعلی کا آبائی شہر پہنچنے پر والہانہ استقبال

بس اسٹاپ پر شاندار خیرمقدم، پھول برسائے گئے،ریلی کی شکل میں ان کی رہائش گاہ کھیالی لیجایا گیا

جمعرات 12 ستمبر 2024 13:43

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) پیرس پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے حیدرعلی آبائی شہر پہنچے تو شہریوں نے قومی ہیروں کا والہانہ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وطن واپسی کے بعد ایتھلیٹ حیدرعلی گوجرانوالہ پہنچ گئے جہاں لوگوں کی جانب سے ان کا بس اسٹاپ پر شاندار استقبال کیا گیا، قومی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کو ریلی کی شکل میں ان کی رہائش گاہ کھیالی لیجایا گیا۔حیدرعلی نے پیرالمپکس گیمز 2024 کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانزمیڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں