62 ویں قومی ریسلنگ چمپئن شپ 24 مئی کو گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی ہیڈ کوچ انور

اتوار 15 مئی 2016 12:05

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 24 مئی کو گوجرانوالہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں اور قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ 26 سے 28 مئی تک گوجرانوالہ ہی میں کھیلی جائیگی۔

چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جائیگی جن کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائیگا ان کھلاڑیوں کو کوچز تربیتی کیمپ کے دوران جدیدا ور اعلیٰ تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرکے ایشین بیچ گیمز میں شرکت کیلئے بھیجا جائیگا۔ یہ گیمز ستمبر میں ویت نام میں کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں