64ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ26مئی سے شروع ہوگی

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی،ٹورنامنٹ 26سے28مئی تک جاری رہے گا

پیر 23 مئی 2016 20:40

64ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ26مئی سے شروع ہوگی

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ (آج)منگل سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی۔ قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ریلوے، واپڈا، آرمی، پولیس، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ26 سے 28 مئی تک گوجرانوالہ ہی میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جائے گی جنہیں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرکے ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا، یہ گیمز ستمبر میں ویتنام میں ہوں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں