کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی ،ْ

پھولوں کی چادر چڑھائی پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں ،ْ میجر عزیز بھٹی شہید کا گجرات کی دھرتی سے تعلق باعث اعزاز ہے‘ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی ،ْ ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کھٹانہ

جمعرات 6 ستمبر 2018 14:41

کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی ،ْ
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کھٹانہ نے میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یوم دفاع شہداء کے موقع پر میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا کمانڈر ون کورلیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کھٹانہ نے میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

میجر عزیز بھٹی شہید کے صاحبزادے میجر (ر) ظفر اور ان کے اہل خانہ نے مزار پر حاضری دی۔ پاک فوج سول افسران اور اہل علاقہ نے بھی مزار پر حاضری دی ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کھٹانہ نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے کہا میجر عزیز بھٹی شہید کا گجرات کی دھرتی سے تعلق باعث اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں