سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو نااہل قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 20:04

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو نااہل قرار دے دیا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کو ان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کیخلاف مسلم لیگ ق راجہ عمر ساجد نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اب فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں