مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

ایم این اے عابد رضا نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی تھی، واقعے میں ملوث دیگر 70 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 جنوری 2019 19:01

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 جنوری 2018ء) :لیگی رہنما وایم این اے عابد رضا پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔لیگی ایم این اے عابد رضا اور انکے بھائی پر زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو دھر لیا گیا ہے۔ لیگی رہنما وایم این اے عابد رضا نے زمین کے تنازعے پر مخالفین پر فائرنگ کی تھی ۔

اس فائرنگ میں انکا بھائی بھی ملوث تھا جبکہ 70 لوگ مزید اس میں ملوث تھےآج پولیس نے انکےخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عابد رضا اور انکے بھائی سمیت 70 افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔ان تمام افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 5 دیگر دفعات بھی مقدمے میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عابد رضا اعر میاں شاہد رضا ایک زمین پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس پر انکے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں