مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا

چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضا نے سابق لیگی ایم پی اے میاں طارق محمود کو بیرون ملک اثاثے چھپانے پر غلط بیانی کی بنا پر تاحیات نااہل قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مارچ 2019 19:22

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا، چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضا نے سابق لیگی ایم پی اے میاں طارق محمود کو بیرون ملک اثاثے چھپانے پر غلط بیانی کی بنا پر تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کو اپنے قائد نواز شریف اور دیگر کچھ رہنماوں کی نااہلی کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کا تاحیات نااہل کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضا نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کو بیرون ملک اثاثے چھپانے پر غلط بیانی کی بنا پر تاحیات نااہل قرار دیدیا ہے اور اپنے ایم پی اے دور 2013 سے 2018 تک کی مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میاں طارق محمود 2013 کے جنرل الیکشن میں گجرات کے صوبائی حلقے پی پی 113 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر 51586 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل ق لیگ کے اعجاز احمد 34917 لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری شرافت حسین ایڈووکیٹ 16018 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ میاں طارق محمود جنرل الیکشن 2008 میں بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑے تھے۔ 2008 کے الیکشن میں طارق محمود نے ق لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 34900 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں