اپوزیشن کے ایک افطاری پر بیٹھنے پر حکومت کی چیخیں نکل گئیں،مولانا فضل الرحمان

حکومت کو کوئی گرا نہیں رہا نہ ہی حکومت ایک دن میں گرتی ہے عید کے بعد دیکھیں گے کیا حالات ہوتے ہیں، ہم غریب عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسنے نہیں دیں گے، قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

پیر 20 مئی 2019 23:13

اپوزیشن کے ایک افطاری پر بیٹھنے پر حکومت کی چیخیں نکل گئیں،مولانا فضل الرحمان
ؒگجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربر اہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مستیوں میں مست ہے غریب کا خیال نہیں ہو رہا،اپوزیشن کے ایک افطاری پر بیٹھنے پر حکومت کی چیخیں نکل گئیںحکومت کو کوئی گرا نہیں رہااور نہ ہی حکومت ایک دن میں گرتی ہے عید کے بعد دیکھیں گے کہ کیا حالات ہوتے ہیں، ہم غریب عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسنے نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک دلدل میں پھنسا ہوا ہے، غریب عوام مر رہی ہے مہنگائی کا سیلاب آ گیا ہے، ڈالر 152 پر چلا گیا ہے،بجلی ،گیس،پیٹرول ،ڈیزل اور سونا آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں، اگر کوئی نئی حکومت بنائے گا تو کیسے حکومت بنے گی ،انکا کہنا تھا کہ ہم غریب عوام کے ساتھ ہیںحکومت جھوٹ بول بول کر خود دلدل میں پھنسی ہوئی ہے ہر روز جھوٹ پر جھوٹ بولنا ان شیوہ بن گیا ہے اور اپوزیشن کو ہر روز بدنام کر رہے ہوتے ہیں اور جھوٹے مقدمات بنا رہے ہوتے ہیںعوام کا اس حکومت کو برداشت کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں