سوشل میڈیا پر جاری احتجاج نے کام کر دکھایا، فجر کے قاتل گرفتار کر لیے گئے

گجرات کی 18 سالہ فجر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی، پولیس نے ایک نیا کیس بنا کر گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 اپریل 2020 23:12

سوشل میڈیا پر جاری احتجاج نے کام کر دکھایا، فجر کے قاتل گرفتار کر لیے گئے
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2020ء) سوشل میڈیا پر جاری احتجاج نے کام کر دکھایا، فجر کے قاتل گرفتار کر لیے گئے، گجرات کی 18 سالہ فجر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی، پولیس نے ایک نیا کیس بنا کر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک و دل دہلا دینے والے واقعے سے متعلق پوسٹیں گردش کر رہی تھیں۔

گجرات شہر کے لوگوں کی جانب سے ایک مہم چلائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک 18 سالہ معصول لڑکی فجر کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 18 سالہ فجر کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملزمان نے زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے بعد 22 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیاتھا تاہم ملزمان نے فوری عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی۔

(جاری ہے)

اب پولیس نے ملزمان پر ایک نیا مقدمہ دائر کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان یاسر عرفات عرف شیری، مٹھو جھورا فجر کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے تھے، جس کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے بھی ان کیخلاف قتل و زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔ اب دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
                                                          

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں