گجرات پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف بڑا آپریشن سینٹائزرتیار کرنیوالی فیکٹر ی پکڑلی،5ہزار بوتلیں برآمد

جواریوں کے خلاف کارروائی کرکے 4ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارکر لئے ،شیشہ پینے والے تین ملزمان بھی گرفتار کرلئے

منگل 5 مئی 2020 20:20

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) گجرات پولیس تھانہ سو ل لائن کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑا آپریشن ،محلہ کریم پورہ میں چھاپہ مار کرجعلی سینٹائزرتیار کرنے والی فیکٹر ی پکڑلی،5ہزار بوتلیں برآمد ،جواریوں کے خلاف کارروائی کرکے 4ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار شیشہ پینے والے تین ملزمان بھی گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر محمد امجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ محلہ کریم پورہ میں بڑا آپریشن کیا۔ جس میں جعلی سینٹائزر تیار کرنے والی فیکٹر ی پر چھاپہ مار کرملزم شان علی ولد گل محمد سکنہ محلہ کریم پورہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم انٹرنیشنل برانڈ لائف کئیر اینٹی سیپٹک کے نام سے جعلی سینٹائزر تیار کرکے فروخت کرتا تھا اور اس نے کرائے کا مکان حاصل کررکھا تھا جہاں پر سینٹائزر تیار کرتا تھا۔

دوران کارروائی فیکٹری سے جعلی اسٹیکرز،5ہزار بوتل تیار سینٹائزر اور چار عدد گیلن (بیس لیٹر والی) جس میں جعلی سینٹائزر تھا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کی جارہی ہے۔جواریوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر محمدامجداور ان کی ٹیم نے خصوصی کارروائی کرکے چار جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں ارسلان بٹ،محمد شہباز،محمد حسنین اور شکیل رضا سکنائے کریم پورہ شامل ہیں۔ پولیس نے جوئے پر لگی رقم 9ہزار روپے،4عدد موبائل فون،2عدد گھڑیاں اور تاش قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن پولیس نے محلہ کریم پورہ شیشہ سنٹر سے تین ملزمان گرفتار کئے۔ جن میں ولید طاہر،اورنگ زیب اور حسن طارق شامل ہیں جن کے قبضہ سے شیشہ فلیوراورحقہ برآمد کرکے امتناع حقہ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں