گجرات میں درندہ صفت شخص نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا

مقتولہ کی بہن اور قاتل کے درمیان تعلقات قائم تھے، گجرات پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2020 19:52

گجرات میں درندہ صفت شخص نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا
گجرات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2020ء) گجرات میں درندہ صفت شخص نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا، مقتولہ کی بہن اور قاتل کے درمیان تعلقات قائم تھے، گجرات پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات میں جنسی زیادتی کا ایک اور تشویش ناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ظالم درندے نے اس لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا جس کی بہن کیساتھ اس کے تعلقات قائم تھے۔ پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 15 سالہ لڑکی بہن بھی خود کشی کر چکی ہے۔ مقتولہ کی بہن اور قاتل کے درمیان تعلقات قائم تھے۔ بعد ازاں مقتولہ کی بہن نے خود کشی کر لی۔ اپنی محبوبہ کی خود کشی کے بعد قاتل نے اس کی 15 سالہ بہن کو کھیت میں لے جا کر پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے وہیں زہر دے کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ کو لڑکی تشویش ناک حالت میں ملی، متاثرہ لڑکی نے لوگوں کو بتایا کہ ملزم اسے زبردستی زہر پلا کر بھاگ گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو فوری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے دونوں بہنوں کیساتھ تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن نے جب ملزم سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو اس نے صاف انکار کر دیا، جس کے بعد اس لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ خود کشی کا یہ واقعہ 3 ہفتے قبل ہی پیش آیا تھا۔ اس دوران ملزم نے خود کشی کرنے والی لڑکی کی 15 سالہ چھوٹی بہن سے بھی تعلقات کر رکھے تھے۔ 6 ستمبر کو متاثرہ لڑکی گھر سے سامان لینے کیلئے نکلی لیکن ملزم اسے اپنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا جہاں پہلے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر زہر بھی دے ڈالا، جس کی وجہ سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں