مختلف واقعات میں 2 خواتین اور ایک لڑکے کو اغواء کرلیا گیا، مقدمات درج

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:39

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) مختلف واقعات میں 2 خواتین اور ایک لڑکے کو اغواء کرلیا گیا، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ بھلوٹ شیرا کے رہائشی محمد نثار کے 17 سالہ محمد صلاح الدین کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے، تھانہ ککرالی کے علاقہ جھکھڑ غربی کی رہائشی 17 سالہ لڑکی مسمات (پ) بی بی کو وقاص وغیرہ مسلح افراد نے اغواء کرلیا ہے، تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ موضع ڈھینڈہ سے شادی شدہ خاتون مسمات (ن) بی بی کو علی حمزہ وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے اور نامعلوم مقام مقام پر لے گئے ہیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں